1 نومبر، 2021، 10:35 AM

برطانیہ میں ٹرینوں میں تصادم سے متعدد افراد زخمی

برطانیہ میں ٹرینوں میں  تصادم سے متعدد افراد زخمی

برطانیہ کے جنوبی علاقے میں ٹرینوں میں تصادم سے متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ایک ٹرین کی آخری بوگی پٹری سے اتر گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے جنوبی علاقے میں ٹرینوں میں تصادم سے متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ایک ٹرین کی آخری بوگی پٹری سے اتر گئی۔

اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد 17 لوگوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں ٹرین کا ڈرائیور بھی شامل ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ذرائع کے مطابق حکام نے ٹرین حادثے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

News ID 1908697

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha